18 نومبر 2013 - 20:30
تصویری رپورٹ: بیروت میں دو خوفناک بم دھماکہ،172 افراد شہید و زخمی (18+)

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک بم دھماکوں میں 26 افراد شہید اور 146زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: آج جنوبی بیروت میں واقع الجناح علاقے میں ایران کے سفارت خانے کے پاس دو زبردست بم دھماکے ہوئے۔ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے صہیونی ریاست کو ان دہشتگردانہ بم دھماکوں کا ذمےدار قرار دیا ہے۔ غضنفر رکن آبادی نے بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں صہیونی ریاست کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ واقعے سے ثابت ہوجاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف حق پر مبنی ہے۔  رکن آبادی نے مزید کہا کہ ایران طاقت کے ساتھ استقامت کے راستے پر آگے بڑھتا رہے گا۔بیروت میں آج ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں تیئیس افراد شہید اور ایک سو پچاس زخمی ہوۓ ہیں۔

.......

/169